سنسنی خیز مقابلہ، ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو زیر کر لیا


لاہور (قدرت روزنامہ) پی ایس ایل 11 میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 172 رنز کا ہدف دیا۔
یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیمپیئن نے 40، سمیر منہاس نے 28 اور فہیم اشرف نے 26 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے 3 اور محمد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز نے 172 رنز کا ہدف 8 گیندیں باقی رہ کر حاصل کر لیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے جوش فیلپس 55 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ کپتان ایشٹن ٹرنر 43 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
میچ جیو سپر اور مائیکو پر براہ راست نشر کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert