متحدہ عرب امارات پر حملے: 4 پاکستانیوں سمیت متعدد شہادتیں، اماراتی فضائی دفاع نے سینکڑوں میزائل اور ڈرونز تباہ کر دیے ‘ مکمل تفصیل جاری
متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کا بڑا بیان، حملوں میں 4 پاکستانیوں سمیت 8 شہری شہید، 178 زخمی، فضائی دفاعی نظام نے بڑی تعداد میں ڈرونز اور میزائل مار گرائے

ابوظبی (ڈیلی قدرت نیوز) متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مختلف حملوں کے نتیجے میں اب تک 4 پاکستانیوں سمیت مجموعی طور پر 8 شہری شہید جبکہ 178 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اماراتی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں مزید تصدیق کی ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران 2 اماراتی فوجی اور اماراتی فوج سے وابستہ ایک مراکشی شہری بھی جام شہادت نوش کر چکا ہے۔ وزارت دفاع نے ملک کے فضائی دفاعی نظام کی کارکردگی کے حوالے سے بتایا ہے کہ دفاعی نظام نے دشمن کے 16 میزائل اور 42 ڈرونز کو کامیابی سے تباہ کر دیا ہے جبکہ اب تک کے مجموعی ریکارڈ کے مطابق اماراتی فضائی دفاعی نظام نے مجموعی طور پر 414 میزائل اور 1914 ڈرونز مار گرائے ہیں جس سے ملک کو بڑے نقصان سے بچایا گیا ہے۔
