نیشنل پارٹی کاخضدار کے ضمنی انتخابات سے بائیکاٹ کا اعلان،انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالیہ نشان ،نیشنل پارٹی


کوئٹہ (قدرت نیوز )نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے دو روزہ اجلاس کے دوسرے روز کا اجلاس زیر صدارت پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، محمد شہی ہاؤس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا بیانیہ وطن کی شناخت، عوام کے حقِ حاکمیت اور جمہوری اقدار پر مبنی ہے۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی نے خضدار کے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کا اعلان کیا انتخابی عمل کی شفافیت ملک بھر میں شدید سوالیہ نشان بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کی مفاہمتی اور سمجھوتہ پر مبنی سیاست نے مجموعی طور پر جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے، جس کے باعث آج پارلیمنٹ کی توقیر پامال، عدلیہ کی آزادی محدود اور میڈیا کمرشلائزیشن اور کنٹرول کا شکار ہے، جبکہ عوام عملاً اپنے ووٹ کے حق سے محروم ہو چکے ہیں۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی ایک جمہوری اصولوں پر کاربند سیاسی جماعت ہے، جس نے ہمیشہ جمہوری اقدار کے فروغ میں مثبت کردار ادا کیا ہے اور آج بھی ملک کے جمہوریت پسند حلقے نیشنل پارٹی کے سیاسی فلسفے کو ایک درست اور آئیڈیل راستہ قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اکابرین نے جمہوری جدوجہد کا راستہ اختیار کیا، اور نیشنل پارٹی اسی جدوجہد کو عوامی حقوق اور حقِ حاکمیت کے حصول کے لیے بہترین ذریعہ سمجھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی تنظیمی اداروں کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی کے تمام فیصلے اجتماعی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔ انتخابی عمل میں شفافیت جمہوریت کے لیے ناگزیر ہے، تاہم بدقسمتی سے عام انتخابات اور مختلف ضمنی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا اور فارم 47 جیسے اقدامات ملکی تاریخ کے بدترین اور منفی عمل کے طور پر سامنے آئے۔ خضدار کے ضمنی انتخابات میں آئینی تقاضوں کو پورا کئیے بغیر عجلت میں انتخابات کا اعلان کرکے حکومتی امیدوار سامنا لانا اور درجن بھر امیدواروں کے کاغزات نامزدگی مسترد کرنا سارے انتخابی عمل کو مشکوک بنارہا ہے۔ان تمام حقائق کو سامنے رکھ کر نیشنل پارٹی نے انتخابات کا بائیکاٹ فیصلہ کیا۔نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی کارکن کامریڈ شپ کو فروغ دیں، سیاسی بیگانگی سے دور رہیں اور متحرک کردار ادا کریں، کیونکہ باشعور اور فعال کارکن ہی ایک بیدار عوامی تحریک کی بنیاد ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں طاقت کے استعمال کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں، اس لیے مسائل کے حل کے لیے سیاسی مکالمہ ناگزیر ہے۔ حکومت کو چاہیے کہ سیاسی کارکنوں کو فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا عمل بند کرے اور لاپتہ افراد کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہر قسم کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کے حقِ حکمرانی کے حصول تک اپنی سیاسی جدوجہد کو مزید منظم اور مؤثر بنائے گی۔اجلاس سے نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میر کبیر احمد محمد شہی سینیٹر جان محمد بلیدی ممبر قومی اسمبلی پھلین بلوچ اسلم بلوچ سردار کمال خان بنگلزئی ایوب ملک وڈیرہ رجب علی رند چیرمین بی ایس او پجار بوئیر صالح بلوچ یاسمین لہڑی داد محمد بلوچحاجی فدا حسین دشتی مختیار بلوچ میران بلوچ ایڈوکیٹ چنگیز حئی بلوچ بی ایس او پجار کے سیکرٹری جنرل ابرار برکت بلوچ نیاز بلوچ ڈاکٹر رمضان ہزارہ حاجی عبدالصمدبلوچ بلخ شیر قاضی چیرمین منصور بلوچ خیر بخش بلوچ نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں متعدد فیصلے کئیے گئے

WhatsApp
Get Alert