آمدن سے زائداثاثے،صوبائی وزیر تیمور جھگڑا کے پی اے کیخلاف نیب تحقیقات کا آغاز

پشاور(قدرت روزنامہ)صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے پرسنل اسسٹنٹ (پی اے) کے خلاف قومی احتساب بیورو ( نیب) کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کا آغاز کر دیاگیا . تفصیلات کے مطابق نیب نے صوبائی وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے پرسنل اسسٹنٹ ارسلان انجم کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی مد میں تحقیقات شروع کر دی ہیں .

اس ضمن میں نیب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے لیے سیکرٹری فنانس سے ارسلان انجم کو دوران ملازمت دی گئی دیگر مراعات سمیت تمام ریکارڈ طلب کر لیا ہے . دوسری جانب نیب نے ارسلان انجم کے پی اے کے محکمے میں جمع کرائےگئےگوشوارے کی تفصیلات بھی مانگ لی ہے . . .

متعلقہ خبریں