بچے کتنے ہونے چاہئیں؟ٹک ٹاکر حریم اور شوہر نے خواہش ظاہر کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ اور ان کے شوہر بلال شاہ نے بچوں کی تعداد سے متعلق گفتگو کی ہے۔حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو کے دوران حریم اور بلال شاہ نے شادی اور بچوں کی تعداد سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔اس دوران بلال شاہ سے میزبان نے سوال کیا کہ وہ کتنے بچوں کی خواہش رکھتے ہیں جس پر حریم کے شوہر کا کہنا تھا کہ بچے صرف دو ہی اچھے۔تاہم یہی سوال جب حریم شاہ سے پوچھا گیا تو انھوں نے ایک دو کے بجائے بچوں کے لیے پوری کرکٹ ٹیم کی خواہش کا اظہار کیا۔

حریم نے زیادہ بچوں کی خواہش سے متعلق وضاحت پیش کی کہ چونکہ وہ عورتیں خوش نصیب ہوتی ہیں جن کے زیادہ بچے ہوتے ہیں اسی لیے میری بھی خواہش ہے کہ میرے بھی زیادہ بچے ہوں۔بچوں کے نام رکھنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر بلال شاہ کا کہنا تھا کہ انھوں نے یہ حق حریم کو دیا ہے اسی لیے حریم ہی فیصلہ کریں گی کہ ان کے بچوں کے نام کیا ہوں گے جبکہ اس حوالے سے حریم نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے اسلامی نام رکھیں گی کیوں کہ ناموں کا انسان کی شخصیت پر گہرا اثر ہوتا ہے۔