متھیرا نے وقار ذکا اور مہوش حیات کے بارے میں کیا کہہ ڈالا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)متھیرا کا شمار پاکستان کی ان ماڈلز اور میزبان میں ہوتا ہے جنہوں بہت کم وقت بے پناہ شہرت حاصلہ کی ہے،وہ ایک اچھی اداکارہ ہیں بلکہ رقص میں بھی ان کوئی ثانی نہیں، میں ہوں شاہد آفریدی اور انڈین پنجابی فلم ینگ ملنگ میں اپنے آئٹم سونگ کی وجہ کافی مقبولیت حاصل کی ہے۔


متھیرا صاف گو بلکہ بہت نرم دل رکھتی ہیں۔ حال ہی میں متھیرا اور ان کے بہن روز نے نجی ٹی وی ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے دل کی بات دل کھول کر کی۔


اسی شو کے ایک سیگمینٹ میں ان سے پاکستان کی شوبز کی مشہور شخصیات جن میں مہوش حیات، شہروز سبزواری، وقار ذکا اور عامر لیاقت کے بارے میں سوال کیا گیا ہے، جہاں انہوں نے ان تمام شخصیات کے لئے اپنی رائے کا اظہار کیا۔
متھیرا سے جب شہروز سبزواری کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت باتونی شخصیت کے مالک ہیں بہت باتیں کرتے ہیں، لیکن شہروز ایک بہت اچھے اداکار ہیں، متھیرا نے کہا کہ ہم بوڑھے بھی ہو جائیں گے تب بھی وہ بچے کی طرح باتیں کرتے نظر آئیں گے اور یہ ایک اچھی بات ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ وہ مزید جواں نظر آرہیں ہیں۔
وقار زکا کے بارے متھیرا کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ ہی بٹ کوئن کی بات کرتے ہیں۔ لیکن میں ان سے اپنے بھائی کی طرح بہت محبت کرتی ہوں ور گزشتہ دس برسوں سے جانتی ہوں وہ ایک بہترین انسان ہیں۔


عامر لیاقت کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں کافی میمز بنائی جاتی ہیں۔جبکہ مہوش حیات کے بارے میں متھیرا نے کہا ہے وہ بہت اچھی ہیں اور ان میں بہت عاجزی پائی جاتی ہے۔