پاکستان اور سعودی عرب کا خطے کی صورتحال کا جائزہ، 45 روزہ جنگ بندی پر غور، امریکی میڈیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں پر مشتمل ایک گروپ جنگ کے خاتمے کے لیے دو مرحلوں پر مبنی ممکنہ معاہدے پر غور کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مجوزہ معاہدے کا پہلا مرحلہ تقریباً 45 روزہ جنگ بندی پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران مستقل امن کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اگر بات چیت کو مزید وقت درکار ہوا تو اس جنگ بندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔
Deputy Prime Minister & Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 spoke with Saudi Foreign Minister HH Prince Faisal bin Farhan Al Saud @FaisalBinFarhan to review the latest regional developments.
Both leaders emphasized the urgent need for de-escalation to… pic.twitter.com/OgBxhHEMOB
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) April 5, 2026
رپورٹ کے مطابق دوسرے مرحلے میں مکمل جنگ بندی اور تنازع کے مستقل حل کے لیے باضابطہ معاہدہ طے پانے کا امکان ہے اور آئندہ 48 گھنٹوں میں کسی فوری یا جزوی معاہدے تک پہنچنے کے امکانات محدود ہیں، تاہم یہ کوششیں کشیدگی میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے اہم تصور کی جا رہی ہیں۔
امریکی ویب سائٹ کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بات چیت جنگ کے پھیلاؤ کو روکنے کی ایک اہم سفارتی کوشش ہے، جبکہ وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے اس حوالے سے فی الحال کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔
دوسری جانب دفترِ خارجہ پاکستان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا۔ بیان کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔
