بارکھان،دھمان میں سولر پینل سے کرنٹ لگنے کا افسوسناک واقعہ، ایک بچہ جاں بحق، دوسرا زخمی

بارکھان (قدرت روزنامہ )بارکھان کے علاقے دھمان کی بستی مڑی میں سولر کرنٹ لگنے سے ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں بجلی کا زوردار جھٹکا لگنے کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بچے گھر میں موجود سولر سسٹم کے قریب کھیل رہے تھے کہ اچانک کرنٹ کی زد میں آگئے۔واقعے میں جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت ظہیر شاہ ولد ملی شاہ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمی ہونے والے بچے کی شناخت اقبال ولد احمد کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمی بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد بستی مڑی اور گردونواح میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی۔

WhatsApp
Get Alert