بابر اعظم نے کرس گیل کو پیچھے چھوڑ کر ٹی20 کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے بابر اعظم ٹی20 کی تاریخ میں سب سے تیزی سے 12 ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔

یہ سنگ میل انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا، جہاں بابر اعظم نے صرف 338 اننگز میں 12 ہزار رنز مکمل کیے۔
اس طرح بابر اعظم نے ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار کرس گیل کا ریکارڈ توڑ دیا، جو 345 اننگز میں 12 ہزار رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ ویرات کوہلی اور ڈیوڈ وارنر نے یہ سنگ میل بالترتیب 360 اور 368 اننگز میں عبور کیا تھا۔
بابر اعظم اب دنیا کے 12ویں اور پاکستان کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ٹی20 کرکٹ میں 12 ہزار رنز کا کارنامہ سر انجام دیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک کے پاس بھی رہا ہے۔

WhatsApp
Get Alert