گیس کی فراہمی صبح، دوپہر، شام اور غیر منطقی لوڈشیڈنگ مسترد، رات 12 بجے تک مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے، پشتونخواملی عوامی پارٹی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا گیس کی لوڈشیڈنگ اور نئے اوقاتِ کار کسی صورت قابلِ قبول نہیں، عوام کو کسی مریض کی دوا کی طرح صبح، دوپہر، اور شام گیس دینے کا غیرمنطقی نظام مسترد کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پہلے ہی رات 9 بجے سے صبح 7 بجے تک گیس بند رہتی ہے، اور اب مزید پابندیاں عائد کر کے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ جب کوئٹہ شہر میں گیس عوام کو میسر نہیں تو صوبے کے دیگر اضلاع کی صورتحال کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع کوئٹہ کی تحصیل کچلاغ، تحصیل سریاب، تحصیل سٹی اور تحصیل صدر کے تمام علاقوں میں گیس پریشر کی کمی و بندش کے ناروا اقدامات کو ترک کیا جائے۔

WhatsApp
Get Alert