ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کی تقریب لاہور میں منعقد کرنیکا فیصلہ

لاڑکانہ(قدرت روزنامہ) پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کو گھر بھیجنے کے لیے مؤثر سیاسی جدوجہد کرنے پر اتفاق کیا ہے . یہ اتفاق رائے پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی .

ہم نیوز کے مطاب نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں منعقدہ اجلاس میں بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا گیا . اجلاس میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل اور اہداف پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا . چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 5 جنوری کو ذوالفقار علی بھٹو کے یوم پیدائش کی تقریب لاہور میں منعقد کی جائے گی . اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت لاہور سے حکومت کے غریب دشمن اقدامات کے خلاف عوام کو متحرک کیا جائے گا . . .

متعلقہ خبریں