حکومت نے عالمی کرپٹو ایکس چینجر کو این او سی جاری کردیا ،بلال بن ثاقب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں پرانا مالیاتی نظام ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بدلنے کا پلان تیار ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ حکومت نے عالمی کرپٹو ایکس چینجر کو این او سی جاری کردیا ، انٹرنیشنل کرپٹو ایکس چینجر ڈیجیٹل منی لانڈرنگ کے خلاف کام کریں گی۔
بلال بن ثاقب کاکہناتھا کہ بلاک چین اور اے آئی سے رقوم کی ترسیل تیز محفوظ اور سستی ہوگی،مشکوک لین دین بلاک چین اور اے آئی سے روکا جائے گا، ان کاکہناتھا کہ ڈیجیٹل کرنسی سے ٹوکنائزیشن سرمایہ کاری کو متعارف کرایا جائے گا، ٹوکنائزیشن فارمولے سے ہر فرد سرمایہ کاری کر سکے گا۔
