حکومت بلو چستان نے محکمہ صحت کے دونوں محکموں کو دوبا رہ ضم کر دیا
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) حکومت بلو چستان نے محکمہ صحت کے دونوں محکموں کو دوبا رہ ضم کر دیا ۔منگل کو حکومت بلو چستان کے جا ری کر دہ ایک اعلامیہ کے مطابق حکومت بلو چستان نے محکمہ پرائمری اورسیکنڈری صحت اور محکمہ اپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کو ضم کر کے محکمہ صحت قائم کر دیا ہے
واضح رہے کہ سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان جما ل کما ل خان نے چند ماہ قبل محکمہ صحت کو دو حصوں میں تقسیم کر کے دو انتظامیہ محکموں میں تقسیم کیا تھا ۔