سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ،مکمل تفصیلات

کراچی (قدرت روزنامہ) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر مہنگا ہو کر 8 ہزار 525 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
مقامی بلین مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 4 ہزار 862 روپے تک پہنچ گئی۔
مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونا 1200 روپے اضافے سے 4 لاکھ 32 ہزار 837 روپے کا ہو گیا۔
ایک تولہ چاندی 110 روپے بڑھ کر 8514 روپے تک پہنچ گئی۔
