ڈیرہ مراد ، امن و امان کی ابتر صورتحال، ڈکیتی کی 6 وارداتوں اور فائرنگ کے واقعات میں شہری لٹ گئے، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام

ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) ڈیرہ مراد جمالی ،صحبت پور ،ڈیرہ بگٹی اور اوستہ محمد میں ڈکیتی کی چھ مختلف وارداتون میں نامعلوم مسلح افراد 2لاکھ روپے ،3موٹرسائیکلیں اورتالے توڑ کر دکان سے لاکھوںروپے مالیت کا سامان لے اڑے۔ پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود مری گلی میں آٹے کی چکی پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر مالک حاجی طارق حسن سومرو سے دو لاکھ روپے ودیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے اوستہ محمد کے علاقے علی آباد روڈ پر گزشتہ شب نا معلوم مسلح افراد نے علی دوست عمرانی کے پرچون کے دکان کی چھت توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے اوستہ محمد میں مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر سلیم کالونی سے نذر محمد سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے صحبت پور سٹی پولیس تھانے کی حدود نادرہ افیس کے سامنے حامد علی کھوسو کی کھڑی موٹر سائیکل نا معلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی ٹیچنگ ہسپتال سے نا معلوم چابی چور طارق بگٹی کی موٹر سائیکل چوری کرکے فرار ہوگئے ڈیرہ بگٹی کے علاقے نیلغ میں بکریاں چوری کرتے ہو? دو چور رنگے ہاتھوں پکڑے گئے دونوں پولیس کے حوالے کر دیے گئے دوران تفتیش بیس درجنوں بکریاں ودیگر مال مویشی چوری کرنے کا اعتراف دونوں کا تعلق سندھ کے علاقے سے بتایا جارہا ہے مذید تحقیقات ڈیرہ بگٹی پولیس کر رہی ہے ۔ ڈیرہ مراد جمالی میر حسن اور سوئی میں مختلف فائرنگ کے واقعات و حادثات میں ایک خاتون سمیت سات افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نصیراباد کے علاقے پولیس تھانہ میر حسن کی حدود گوٹھ حمید کھوسو میں اراضیات کے تنازعے پر دونوں قبائل کے درمیان فائرنک کے تبادلے میں نوجوان گل حسن ولد قادر بخش سامت اور انکی اہلیہ سرور بی بی زوجہ گل حسن شدید زخمی ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ڈیرہ مراد جمالی کے قریب صدر پولیس تھانے کی حدود بیدار پٹ فیڈر اندرون روڈ حادثے میں برکت علی منجھو زخمی ہو گئے جن کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی رنگ روڈ پر دو تیز رفتار موٹر سائیکل اپس میں ٹکرانے سے چار افراد زخمی ہوگئے زخنیوں کو انڈس ہسپتال سوئی منتقل کردیا گیا۔
