کاسی روڈ پر دو بھائیوں کے قتل کیس کی تحقیقات، ملوث انسپکٹر کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں، ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ میں 2 بھائیوں کے قتل کیس میں پولیس نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ آصف خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نامزد ملزم نقیب اللہ انسپکٹر کے حوالے سے یہ بات زیر تحقیق ہے کہ آیا اس نے سرکاری پستول استعمال کیا یا نہیں، اس کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حقائق جلد سامنے لائے جائیں گے۔آصف خان کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں اور اسے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور کسی کو بھی رعایت نہیں دی جائے گی۔ایس ایس پی آپریشنز نے مزید بتایا کہ واقعے میں ممکنہ سہولت کاری کے الزامات کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ پولیس کی جانب سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گمراہ کن خبروں سے اجتناب کریں اور صرف مستند معلومات پر یقین رکھیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert