امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے اشارے ملے ہیں: ایرانی سفیر برائے یواین


واشنگٹن(قدرت روزنامہ)اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایراوانی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی ختم ہونےکی صورت میں اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کریں گے۔
اپنے بیان میں امیر سعید ایراوانی نے کہا کہ تہران کو کچھ ایسے اشارے ملے ہیں کہ امریکا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کے لیے تیار ہے۔
امیر سعیدایراوانی نے مزید کہا کہ امریکی ناکہ بندی ختم ہونےکی صورت میں ہی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کریں گے، آبنائے ہرمز پر امریکی ناکہ بندی ختم کرنا مذاکرات کی بحالی کے لیے شرط ہے۔
دوسری جانب امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ ناکہ بندی کے بعد سے ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے 28 جہازوں کو واپس بھیجا ہے۔
ادھر امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ایران کا دعویٰ ٰہے کہ اس کے کچھ بحری جہاز امریکی ناکہ بندی کو توڑ کر آبنائے ہُرمُز سے نکلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert