اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، پاکستان کے ثالثی کردار کی تعریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے جاری سفارتی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان مختلف فریقین کے درمیان روابط بڑھانے اور کشیدگی میں کمی کیلئے مسلسل کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کے پرامن حل کیلئے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد مؤثر راستہ ہیں اور پاکستان اس مقصد کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امریکا و ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان کے تعمیری اور سہولت کار کردار کو سراہا، انہوں نے اس عمل کی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert