کوئٹہ پر فارم 47 کے ذریعے مسلط جعلی حکمرانوں کا عوام میں کوئی کردار نہیں، صوبے میں تاریخ ساز کرپشن اور بدامنی عروج پر ہے، حکومتی جماعتوں کا بلدیاتی الیکشن سے راہِ فرار ان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، نیشنل پارٹی

کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) نیشنل پارٹی نے گزشتہ کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کارکردگی دیکھائی، حکومتی جماعتوں نے گزشتہ الیکشن سے رائے فرار اختیار کرنے کے لیئے عدالتوں کا سہارا لیا۔ حاجی عطا محمد بنگلزئی نیشنل پارٹی کوئٹہ کی جانب سے چلتن ٹان کے تحصیل کونسلران کا اہم مشاورتی اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی پارٹی کے تحصیل آفس عامر ویلاز سردار بنگلزئی اسٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے حلقہ بندیوں کے حوالے سے مشاورتی اجلاس سے ضلعی صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی، مرکزی سیکریٹری سوشل میڈیا سعد دہوار، تحصیل صدر حاجی بابل بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ عام انتخابات میں عوامی رائے کے برخلاف فارم 47 کے ذریعے کوئٹہ شہر کے تمام حلقوں کے انتخابات کو بھی ٹھیکے پر دیا گیا جس کی بدولت آج کوئٹہ شہر پر ایسے لوگوں کو جعلی طریقے سے مسلط کئے گئے ہیں جن کا عوام میں نا کوئی کردار تھا اور نا کوئی کوئی کردار ہے جب کہ تاریخ ساز کرپشن اور بدامنی اپنے عروج پر ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات نے انہیں مزید ایکسپوز کیا جہاں انہیں اکثریتی وارڈز پر امیدوار تک نہیں ملے۔ جس طرح سے نیشنل پارٹی نے 2024 کے عام انتخابات میں پی بی 44 سے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی اس سے بڑھ کر عوام نے چلتن ٹاون پر گزشتہ بلدیاتی انتخابات کے دوران نیشنل پارٹی کو واضح کامیابی دلائیں جس کو دیکھتے ہوئے حکومتوں جماعتیں حواس باختگی کا شکار ہوکر بلدیاتی انتخابات کو روکوانے کے لیئے متواتر کوششیں جاری رکھی اور عدالتوں کے ذریعے رائے فرار اختیار کرلی۔ مشاورتی اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ کے نئے حلقہ بندیوں پر غور کیا گیا اور پارٹی رہنماں نے اپنے اعتراضات اور تجاویز بھی پیش کیئے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی موبائلزیشن کے ذریعے نیشنل پارٹی کے پروگرام کو گھر گھر تک پہنچایا جائے گا۔ اجلاس سے عارف دہوار، آغا ضیا الدین ہزارہ، حاجی یاسر بنگلزئی، نجیب محمد حسنی، حاجی صالح بنگلزئی، ملک شائد شاہوانی، ملک جمیل بنگلزئی، روف بنگلزئی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
