کسٹم ویلیوایشن میں اضافہ؛ مہنگے ہوئے 62 اسمارٹ فونز کون سے ہیں اور ان پر کتنا ٹیکس عائد ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی جانب سے آج اسمارٹ فونز کی ویلیو ایشن میں 175 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد آئی فونز، سام سنگ گیلیکسی اور گوگل پکسل کی سیریز سمیت 62 موبائل فونز مہنگے ہوئے جن کے نام اور ٹیکس کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے درآمدی موبائل کی ویلیو ایشن میں 175 فیصد تک اضافہ کیا ہے، نئی کسٹمز ویلیو ایشن پر نظر ثانی کے لیے تیس دن کے اندر اندر ریویو پٹیشن دائر کی جاسکتی ہے۔ اس حوالے سے ’’ ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیو ایشن نے درآمدی موبائل فونز کے لیے نئی کسٹمز ویلوی ایشن رولنگ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ درآمدی موبائل فون زپر نئی کسٹمز ویلیو ایشن کے حساب سے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کی کسٹمز ویلیو ایشن بڑھانے سے درآمدی موبائل فونز پر عائد ٹیکس کی رقم میں اضافہ ہوگیا ہے اور مخلتف معروف برانڈ کے 62 موبائل فونز مہنگے ہوگئے ہیں، نیا قانون تمام استعمال شدہ موبائلز پر لاگو ہوگا، موبائل فون کی حالت سے فرق نہیں پڑے گا درآمدی موبائل کم از کم 6 ماہ پہلے ایکٹیویٹ ہونا لازمی ہے۔
دستاویز کے مطابق درآمد کنندگان کو موبائل ایکٹیویشن کی تفصیل دینا ہوگی، پہلا ویلیوایشن حکم نامہ ختم، نیا رولنگ نمبر 2070 نافذ کر دیا گیا ہے مارکیٹ اور درآمدی ڈیٹا کی بنیاد پر نئی قیمتیں مقرر کردی گئی، پرانے موبائل فونز کی درآمد پر لاگت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
آئی فونز
دستاویز کے مطابق استعمال شدہ آئی فون 15 پرومیکس کی کسٹمز ویلیو 505 ڈالر کردی گئی اب اس کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں 460 ڈالر کے بجائے 505 ڈالر وصول کیے جائیں گے۔ استعمال شدہ آئی فون 15 پرو کی کسٹمز 472 ڈالر کردی گئی ہے اب اس کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی مد میں 390 ڈالر کے بجائے 472 ڈالر وصول کیے جائیں گے، استعمال شدہ آئی فون 15 پلس کی کسٹمز ویلیو 320 ڈالر سے بڑھا کر 390 ڈالر کردی گئی ہے، استعمال شدہ آئی فون 15 کی کسٹمز ویلیو 310 ڈالر سے بڑھا کر378 ڈالر کردی گئی ہے۔
استعمال شدہ آئی فون چودہ پرومیکس کی کسٹمز ویلیو 360 ڈالر سے بڑھا کر 413 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ آئی فون 14 پرو کی کسٹمز ویلیو 290 ڈالر سے بڑھا کر 350 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ آئی فون 14 کی کسٹمز ویلیو 210 ڈالر سے بڑھا کر 275 ڈالر کردی گئی۔
استعمال شدہ آئی فون 13 پرومیکس کی کسٹمز ویلیو 295 ڈالر سے بڑھا کر374 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ آئی فون 13 پرو کی کسٹمز ویلیو 225ڈالر سے بڑھا کر293 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ آئی فون 13 کی کسٹمز ویلیو 170 ڈالر سے بڑھا کر 225 ڈالر کردی گئی ہے۔
استعمال شدہ آئی فون 12 پرومیکس کی کسٹمز ویلیو 215 ڈالر سے بڑھا کر 274 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ آئی فون 12 پرو کی کسٹمز ویلیو155 ڈالر سے بڑھا کر222 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ آئی فون 12 کی کسٹمز ویلیو120 ڈالر سے بڑھا کر156 ڈالر کردی گئی ہے۔
استعمال شدہ آئی فون 11 پرومیکس کی کسٹمز ویلیو145 ڈالر سے بڑھا کر211 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ آئی فون 11 پرو کی کسٹمز ویلیو125 ڈالر سے بڑھا کر160 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ آئی فون 11 کی کسٹمز ویلیو95 ڈالر سے بڑھا کر133 ڈالر کردی گئی۔
استعمال شدہ آئی فون XS Max کی کسٹمز ویلیو 95 ڈالر ہی برقرار رکھی گئی ہے، استعمال شدہ آئی فون XS کی کسٹمز ویلیو 66 ڈالر سے بڑھا کر 73 ڈالر کردی گئی ہے، استعمال شدہ آئی فون XR کی کسٹمز ویلیو 76 ڈالر سے بڑھا کر 80 ڈالر کردی گئی۔
استعمال شدہ آئی فون X کی کسٹمز ویلیو 57 ڈالر سے بڑھا کر 70 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ آئی فون ایٹ پلس کی کسٹمز ویلیو47 ڈالر سے بڑھا کر78 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ آئی فون 8 کی کسٹمز ویلیو 38 ڈالر سے بڑھا کر 45 ڈالر کردی گئی.
استعمال شدہ آئی فون 7 پلس کی کسٹمز ویلیو 26 ڈالر سے بڑھا کر 35 ڈالر کردی گئی، آئی فون ایس ای تھری کی کسٹمز ویلیو 73 ڈالر ہی برقرار رکھی گئی ہے، استعمال شدہ آئی فون ایس ای ٹو کی کسٹمز ویلیو 25 ڈالر سے بڑھا کر52 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ آئی فون ایس ای کی کسٹمز ویلیو 25 ڈالر سے بڑھا کر 47 ڈالر کردی گئی۔
سام سنگ
استعمال شدہ سام سنگ گیلکسی ایس 23 کی کسٹمز ویلیو 140ڈالر سے بڑھا کر 250 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سام سنگ گیلیکسی ایس 22 الٹرا فائیو جی کی کسٹمز ویلیو 160 ڈالر سے بڑھا کر 260 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سام سنگ گیلیکسی ایس 22 الٹراپلس فائیو جی کی کسٹمز ویلیو 75 ڈالر سے بڑھا کر 180 ڈالر کردی گئی۔
استعمال شدہ سام سنگ گیلیکسی ایس 22 فائیو جی کی کسٹمز ویلیو80 ڈالر سے بڑھا کر130 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سامسنگ گیلیکسی ایس21 پلس فائیو جی کی کسٹمز ویلیو69 ڈالر سے بڑھا کر150 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سامسنگ گیلیکسی ایس21 فائیو جی کی کسٹمز ویلیو50 ڈالر سے بڑھا کر110 ڈالر کردی گئی۔
استعمال شدہ سام سنگ گیلیکسی ایس 20 پلس کی کسٹمز ویلیو 46 ڈالر سے بڑھا کر94 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سامسنگ گیلیکسی ایس20 کی کسٹمز ویلیو41 ڈالر سے بڑھا کر 75 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سامسنگ گیلیکسی ایس 10 پلس کی کسٹمز ویلیو 25 ڈالر سے بڑھا کر 60 ڈالر کردی گئی۔
استعمال شدہ سام سنگ گیلیکسی ایس 10 کی کسٹمز ویلیو 25 ڈالر سے بڑھا کر 54 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سام سنگ گیلیکسی ایس 10 ای کی کسٹمز ویلیو25 ڈالر سے بڑھا کر 49 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سام سنگ گیلیکسی نوٹ 20 الٹرا کی کسٹمز ویلیو 115 ڈالر سے بڑھا کر 145 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سام سنگ گیلیکسی نوٹ 20 کی کسٹمز ویلیو 59 ڈالر سے بڑھا کر 95 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سام سنگ گیلیکسی نوٹ 10 کی کسٹمز ویلیو41 ڈالر سے بڑھا کر60 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سام سنگ گیلیکسی نوٹ 9 کی کسٹمز ویلیو25 ڈالر سے بڑھا کر50 ڈالر کردی گئی۔
گوگل پکسل
استعمال شدہ گوگل پکسل نائن پرو ایکس ایل کی کسٹمز ویلیو 260 ڈالر سے بڑھا کر 348 ڈالر کردی گئی ہے جس کے تحت استعمال شدہ گوگل پکسل نائن پرو ایکس ایل کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس 260 ڈالر کے بجائے 348 ڈالر وصول کیے جائیں گے، استعمال شدہ گوگل پکسل نائن پرو کی کسٹمز ویلیو 195 ڈالر سے بڑھا کر290 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ گوگل پکسل نائن کی کسٹمز ویلیو150 ڈالر سے بڑھا کر215 ڈالر کردی گئی۔
استعمال شدہ گوگل پکسل 8 پرو کی کسٹمز ویلیو188 ڈالر سے بڑھا کر215 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ گوگل پکسل 8 اے کی کسٹمز ویلیو 98 ڈالر سے بڑھا کر 120 ڈالر کردی گئی۔
استعمال شدہ گوگل پکسل 7 پرو کی کسٹمز ویلیو 119 ڈالر سے بڑھا کر 145 ڈالر کردی گئی ہے، استعمال شدہ گوگل پکسل 7 کی کسٹمز ویلیو 59 ڈالر سے بڑھا کر 105 ڈالر کردی گئی۔
استعمال شدہ گوگل پکسل 6 پرو کی کسٹمز ویلیو 55 ڈالر سے بڑھا کر 110 ڈالر کردی گئی ہے، استعمال شدہ گوگل پکسل 6 کی کسٹمز ویلیو 32 ڈالر سے بڑھا کر 94 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ گوگل پکسل 6 اے کی کسٹمز ویلیو 28 ڈالر سے بڑھا کر 82 ڈالر کردی گئی۔
استعمال شدہ گوگل پکسل فائیو کی کسٹمز ویلیو 18 ڈالر سے بڑھا کر 47 ڈالر کردی گئی، گوگل پکسل فائیو اے فائیو جی کی کسٹمز ویلیو 18 ڈالر سے بڑھا کر 47 ڈالر کردی گئی۔
ون پلس
استعمال شدہ ون پلس 12 کی کسٹمز ویلیو 184 ڈالر سے بڑھا کر 211 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ ون پلس 12 آر کی کسٹمز ویلیو105 ڈالر سے بڑھا کر 176 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ ون پلس 11 کی کسٹمز ویلیو92 ڈالر سے بڑھا کر121 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ ون پلس ٹین ٹی کی کسٹمز ویلیو60 ڈالر سے بڑھا کر90 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ ون پلس ٹین پرو کی کسٹمز ویلیو 65 ڈالر سے بڑھا کر 113 ڈالر کردی گئی۔
ایکواس آر تھری
استعمال شدہ فون ایکواس آر تھری کی کسٹمز ویلیو 25 ڈالر سے بڑھا کر 47 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سام سنگ گیلیکسی ایس 23 الٹرا کی کسٹمز ویلیو 255 ڈالر سے بڑھا کر 305 ڈالر کردی گئی، استعمال شدہ سام سنگ گیلکسی ایس 23 پلس کی کسٹمز ویلیو 160 ڈالر سے بڑھا کر 260 ڈالر کردی گئی۔
رولنگ میں ایف بی آر نے پرانے اور استعمال شدہ موبائل فونز کی درآمد سے متعلق واضح کیا ہے کہ بغیر پیکنگ اور بغیر کسی لوازمات کے کمرشل مقدار میں درآمد کیے جانے والے موبائل فونز کی کسٹمز ویلیو وہی تصور کی جائے گی جو متعلقہ جدول میں درج ہے خواہ ان فونز کی حالت یا گریڈ کچھ بھی ہو۔
مزید یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ ایسے موبائل فونز برآمد کیے جانے سے کم از کم چھ ماہ قبل فعال (ایکٹیویٹ) ہوچکے ہوں، درآمد کنندہ اس ایکٹیویشن مدت کا اعلان کرنے کا پابند ہوگا جس کی تصدیق کسٹمز کلیکٹریٹ کے متعلقہ افسران کریں گے۔
رولنگ کے مطابق اگر کسی برانڈ یا ماڈل کا نام مقررہ فہرست میں شامل نہیں ہے اور وہ کمرشل مقدار میں درآمد کیا جاتا ہے تو اس کی ویلیو کا تعین کسٹمز ایکٹ 1969 کی متعلقہ شقوں کے تحت کیا جائے گا اسی طرح اگر درآمدی سامان کی انوائس میں درج قیمت یا ڈکلیئرڈ ویلیو مقررہ کسٹمز ویلیو سے زیادہ ہو تو ڈیوٹی اور ٹیکس کا اطلاق زیادہ قیمت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں فضائی راستے سے آنے والی کھیپوں کے لیے فضائی اور بحری کرایوں کے فرق کو بھی ویلیو میں شامل کیا جائے گا۔ یہ ویلیوایشن رولنگ صرف انہی اشیاء کی تفصیلات اور خصوصیات پر لاگو ہوگی جو متعلقہ جدول میں بیان کی گئی ہیں، جبکہ ایچ ایس کوڈز صرف وضاحتی مقصد کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔
تمام کسٹمز کلیکٹریٹس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس رولنگ پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور کسی بھی بے ضابطگی یا ابہام کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ ڈائریکٹوریٹ کو آگاہ کریں۔
