کوئٹہ ،مشرقی بائی پاس اور سریاب روڈ کے درمیان لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس اور سریاب روڈ کے درمیان لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert