حکومت نے پی ایس ایل فائنل میں تماشائیوں کو سٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی
پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ میں نے وزیراعظم شہبازشریف سے تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت دینے کی درخواست کی تھی۔
محسن نقوی نے کہا وزیر اعظم بھی چاہتے تھے کہ فینز کو اجازت ملنی چاہیے، فرنچائز آنرزکی درخواست پروزیراعظم نے پی ایس ایل فائنل میں فینزکواسٹیڈیم آنےکی اجازت دے دی ہے۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کفایت شعاری مہم پر بھی زور دیا ہے۔
Dear cricket fans, I requested Prime Minister Shehbaz Sharif to allow spectators in the stadiums. While he was also inclined to permit fans, he emphasized that austerity measures are currently in place across Pakistan, with efforts underway to minimize fuel consumption.
However,… pic.twitter.com/jgp96vRiRe
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 25, 2026
خیال رہے کہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور امریکا ایران جنگ کے باعث پیدا ہونے والے تیل بحران کے پیش نظر وزیراعظم پاکستان نے ملک بھر میں کفایت شعاری مہم کا اعلان کر رکھا ہے۔
