بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی محمود خان اچکزئی سے اہم ملاقات، قومی مسائل پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق
عمران خان کی صحت، قانونی رسائی، این ایف سی ایوارڈ اور صوبائی حقوق پر تفصیلی تبادلہ خیال، اسد قیصر، علامہ ناصر عباس اور دیگر رہنما شریک

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ أئین پاکستان کے سربراہ اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزى سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔

اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس ، سابق سپیکر قومی اسمبلی و سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد قیصر، وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان مصطفی نواز کھوکھر ترجمان تحریک انصاف حسین احمد یوسفزئی اور قائد پاکستان تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت و علاج ، قانونی دستاویزات پر دستخط و حق انصاف تک رسائی سے روکے جانے ، آمدہ بجٹ، نیشنل فنانس کمیشن (NFC) ایوارڈ، صوبائی حقوق ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں قومی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
