رقم نکلوانے کا معاملہ: بہن کی موت کا ثبوت دینے کیلئے بھائی قبر سے ڈھانچہ لیکر بینک پہنچ گیا


بھارت(قدرت روزنامہ)19 ہزار روپے کیلئے بہن کی موت کا ثبوت دینے کی غرض سے بھائی قبر سے ڈھانچے کو نکال کر بینک پہنچ گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ خوفناک واقعہ ریاست اڑیسہ میں پیش آیا جہاں کے شہری نے ایسا قدم اٹھایا جو کسی نے سوچا نہ تھا۔
جیتو منڈا نامی شہری دیانالی گاؤں کا رہنے والا ہے، اس کی بہن کالرا منڈا نے اڑیسہ گرامین بینک میں 19ہزار 300 روپے جمع کرائے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون کا 2 ماہ قبل انتقال ہوگیا تھا جب کہ اس کا شوہر اور اکلوتا بچہ بھی انتقال کرچکے ہیں، جیتو اس کا واحد زندہ رشتہ دار تھا، جیتو نے اپنی بہن کے اکاؤنٹ میں جمع رقم نکلوانا چاہی جس پر بینک منیجر نے اسے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ یا تو اکاؤنٹ ہولڈر کو لے آئیں یا موت کا سرٹیفکیٹ اور قانونی وراثت کا ثبوت فراہم کریں۔
جیتو کے پاس نہ تو دستاویزات تھے اور نہ ہی کاغذات بنوانے کا کیلئے کسی طریقہ کار کا کوئی علم تھا، اس کے بعد جیتو نے گاؤں جاکراپنی بہن کی قبر کھودی، اس کی باقیات کو نکال کر کپڑے میں لپیٹا اور اپنے کندھے پر رکھ کر بینک پہنچ گیا جس کے بعد بینک انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔

WhatsApp
Get Alert