میرب علی کی چند ان کہی ان سنی باتیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میرب پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ایک ابھرتا ہوا نام ہے جنہوں بہت ہی کم وقت میں اپنا نام کمایا ہے۔ صنف آہن سے مقبولیت حاصل کرنے والی یہ صنف نازک پہلے ماڈلنگ میں جلوہ گر ہوئی اور پھر ڈراما انڈسٹری میں قدم رکھا۔
صنف آہن کی گل خانزادہ میرب علی کے جہاں حسن کے چرچے ہیں وہیں ان کی اداکاری کوبھی بے حد سراہا جارہا ہے، اوریہ کہا جائے کہ یہ ڈرامہ ان کی وجہ شہرت بنتا جارہا ہے تو بے جانہ ہوگا۔


میرب نے ٓصنف آہن سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا ہے، حال ہی میں میرب علی ایک نجی یوٹیوب چینل میں دکھائی دیں جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔
میرب کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے، جبکہ وہ سعودی عرب میں مقیم تھے۔ والدین میرب کو ڈاکٹر بنانے چاہتے تھے لیکن انہوں نے شوبز کو پسند کیا اور اس جانب آگئی۔
صنف آہن میرب کا پہلا ڈرامہ ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہاں سب ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں لیکن ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے میرب نے مزید کہا کہ کوئی مجھے میری خامی بتائے اور وہ صحیح ہوتو میں مانتی ہوں اس بات کو۔آن لائن بھی اور گھر میں بھی میرا بہت مزاق بنایاجاتا ہے، ایسے افراد جوفضول گوئی سے کام لیتے ہیں تو مجھے برا لگتا ہے۔
صنف آہن کے ایک سین میں انہیں آٹا گوندھتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس پر میرب نے کہا انہوں نے کبھی گھر پر آٹا نہیں گوندھا اور بیٹی کو آٹا گوندھتے ہوئے دیکھ ان کی والدہ کو بھی حیرت ہوئی۔
عاصم سے منگنی
یہ بات سوشل میڈیا پر کافی گردش کر رہی ہیں کہ عاصم اظہر اور میرب کی منگنی ہوچکی ہے اور ہر جگہ ان کی دوستی کے چرچے ہورہے ہیں بلکہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ میرب نے ہانیہ کی جگہ لے لی ہے اور یہ دونوں اکثر ایک ساتھ بھی نظر آتے ہیں، واضح رہے کہ میرب اور عاصم کے درمیان خاندانی تعلقات ہے اور ان دونوں کی والدہ آپس میں بہترین دوست بھی ہیں۔


میرب کی ذاتی زندگی کے خدوخال
میرب علی پاکستان کی ایک مشہور ماڈل ہیں، وہ 23 جنوری 1996 میں شہر کراچی میں پیدا ہوئی۔ میرب کے بھائی زاویرعلی ایک وی لاگر ہیں اوراکثر اپنی بہن کے ساتھ مختلف وی لالگز بناتے ہیں۔
عاصم اظہر اور میرب کے درمیان دوستانہ روابط ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر میرب کے ساتھ یہاں تک کہ ان کی سالگرہ کی تقریب میں بھی دکھائی دیتے ہیں۔میرب نے اپنی ماڈلنگ کیریئر کا آغاز 2018 میں کیا اور زیادہ تر انسٹاگرام پر نظرآتی ہیں۔ میرب نے اپنی ماڈلنگ کے دوران جن برنڈ کے ساتھ کا کیا ان میں نشاط، آؤٹ فٹرزاور سترنگی کے شامل ہیں۔
میرب کے میوزک کیریئر کے بارے میں بات کی جائے توانہوں نے عاصم کے ساتھ دو گانوں میں جیمنگ کی ہے اور سجاد علی کے مشہور گانے دل لگیا میں بھی پرفارم کیا۔