مارچ میں ’ فیصلہ کُن مارچ‘ کی تیاریاں! مولانا فضل الرحمان نے حتمی اعلان کر دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے قائد و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ نا اہل نیازی حکومت کے خلاف مارچ میں فیصلہ کن مارچ ہوگا کہ انشاللہ بہت جلد نیازی حکومت سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔ آن لائن کے مطابق گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن )علما مشائخ ونگ پنجاب کے

جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجد کی اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام کے قائد اورپی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے نہایت اہم ملاقات سیاسی امور پر مفصل گفتگو مولانا‘ امجد نے مسلم( ن )پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خاں کا اہم پیغام پہنچا یا کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، مولانا فضل الرحمان نے نا اہل نیازی حکومت کے خلاف فیصلہ کن مارچ کا عندیہ دے دیا ‘پاکستان مسلم لیگ (ن )کارپوریشن فیصل آباد کے سیکرٹری انفارمیشن میاں اجمل نے‘ مولانا حافظ امجد کی اسلام آ باد میں اہم سیاسی سرگرمیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انشاللہ بہت جلد نیازی حکومت سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔