’’ عمران خان خود میچ فکسنگ کے ماہر سمجھے جاتے تھے مگر یہاں ۔۔۔۔۔‘‘ حافظ حسین احمد نے ایسی بات کہہ دی کہ وزیر اعظم بھی سوچ میں پڑ جائیں گے
جہلم(قدرت روزنامہ)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے جزوی بلدیاتی ٹی 20میں ’’مولانا الیون‘‘ نے عمران الیون کو شکست سے دوچار کر دیا لیکن کپتان عمران نیازی نے اپنے بجائے تحریک انصاف کے تمام عہدیداروں کو سولی پر لٹکا دیا۔ان خیالات کا اظہار
انہوں نے میڈیا پر ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمن الیون نے عمران خان الیون کی جو درگت بنائی اس سے جے یو آئی ف سے زیادہ مسلم لیگ ن والے خوشیاں مناتے نظر آئے وہ اس پر کیوں شاد مان نہ ہوں آخر آزادی مارچ کے حوالے سے بڑاحصہ بلکہ سب انہی کا ہے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ عمران خان نیازی تحریک انصاف کے عہدیداروں سے ’’انصاف‘‘ کرتے اور برطرفی سے پہلے کم از کم امپائر سے پوچھتے کہ کہیں چوہدریوں نے تو ان کے ہاتھ پیچھے سے باندھ نہیں رکھے تھے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کپتان اگرچہ میچ فکسنگ میں ماہر سمجھے جاتے ہیں اور یہ میچز کھلاڑیوں کے ذریعہ انجام پاتے لیکن تازہ ترین طریقہ واردات میں کھلاڑیوں سے زیادہ ’’امپائر‘‘ کی خدمات موثر ثابت ہوئی ہیں۔