ثمینہ پٹھانی اور مہک عرف بلی اپنے ساتھیوں سمیت پولیس کے شکنجے میں
لاہور (قدرت روزنامہ)مجرم چاہے مرد ہو یا عورت، قانون سب کے لئے برابر،مصری شاہ میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش میں ملوث ثمینہ پٹھانی اور مہک عرف بلی اپنے ساتھیوں سمیت پولیس کے شکنجے میں آ گئیںلاہور پولیس کی اعلی قیادت کی طرف سے واقعہ کا نوٹس لیا گیا تھا ، ایس پی سٹی حفیظ الرحمن بگٹی کی ہدایت پر مصری شاہ پولیس نے بروقت کاروائی کی، ترجمان لاہور پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے قانون شکنی میں ملوث خواتین کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی،مصری شاہ پولیس نے ہوائی فائرنگ میں ملوث چار مرد و زن کو گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزمان سے اسلحہ برامد کر لیا، ثمینہ پٹھانی,مہک,محمد علی عرف گولا اورذیشان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کر دی گئی ہے، ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنا قانوناً جرم ہے ایسا کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے گا ,
قبل ازیں آمد نیو ائیر نائٹ کی آمد کے موقع پر کچی اور زہریلی شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات کی روشنی میں ایس پی سول لائنز رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں گڑھی شاہو پولیس نے کاروائی کی، زہریلی شراب فروخت کرنے والا بدنامِ زمانہ شراب فروش خرم میسح عرف راکی گرفتار کر لیا گیا، شراب فروش خرم کے قبضہ سے 200 مختلف برانڈز کی بوتلیں اور سینکڑوں لیٹر زہریلی شراب برآمد کی گئی ملزم خرم نے نیو ائیر نائٹ پر مختلف مقامات میں شراب فروخت کرنا تھی ،ایس پی رضا صفدر کاظمی کا کہنا تھا کہ نئے سال کی خوشیوں کو محفوظ بنانے کے لیے انسدادی کاروائیاں جاری رکھیں گے,
قبل ازیں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سال نو کی آمد اور نیو ائیر نائٹ پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام اضلاع میں آتش گیر مادہ بنانے، خریدو فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔ زہریلی شراب کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔صوبہ بھر میں نشہ آور اشیاء خصوصا آئس اور شیشہ کے استعمال اور خریدو فروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ نیو ائیر نائٹ پر موٹر سائیکل، گاڑیوں، چنگ چی رکشوں کے سلنسر نکالنے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شہری اور ورکشاپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کی پولیس کو نیو ائیر نائٹ سے قبل شہریوں میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت بھی کی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور گوجرانوالہ پولیس کو نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے خصوصی ٹاسک دے دیا۔ آئی جی پنجاب نے حکام کو حکم دیا کہ سڑ کیں بلاک کرنیو الے، ہلڑ بازی کرنے اور فیملیز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔شہری کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف پنجاب پولیس کو15پراطلاع دیں۔ ٹریفک پولیس بڑے شہروں کی مین شاہراہوں پر نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی پلان تشکیل دے۔ اہم شاہراہوں پر ٹریفک اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے۔