ریکوڈک منصوبہ، وزیراعظم کی جانب سے بلوچستان کا مالی بوجھ اٹھانے کا اعلان تاریخی ہے، قدوس بزنجو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعظم عمران خان کے ریکو ڈک منصوبے میں بلوچستان کے حصے کے اخراجات وفاقی حکومت کی جانب سے برداشت کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹؤیٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا ریکو ڈک منصوبے میں بلوچستان کا مالی بوجھ اٹھانے کا اعلان تاریخی ہے

ہم اس اہم پیش رفت پر وزیراعظم کے مشکور ہیں وزیراعلء میر عبدالقدوس بزنجو نےْمزید کہا ہے کہ یہ فیصلہ بلوچستان کے عوام کیلئے امن خوشحالی اور استحکام کا آغاز ثابت ہو گا۔