محنت کشوں کے بغیر ملک کی ترقی کا تصور بھی ناممکن ہے، مینا مجید بلوچ
سڑکیں، فیکٹریاں اور بلند عمارتیں مزدوروں کی انتھک محنت کا نتیجہ ہیں، عالمی یومِ محنت کشاں پر پوری قوم کا خراجِ تحسین

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے عالمی یوم محنت کشاں کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ پاکستان بھر کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس حقیقت کا برملا اعتراف کرتے ہیں کہ آپ کے بغیر ہماری ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی انتھک محنت، لگن اور قربانیوں ہی کا نتیجہ ہے کہ آج ہم ترقی کی راہ پر گامزن ہیں۔ یہی مزدور ہیں جن کی بدولت سڑکیں تعمیر ہوئیں، فیکٹریاں قائم ہوئیں، بلند و بالا عمارتیں کھڑی ہوئیں اور کانوں سے وسائل نکال کر ملک کی معیشت کو تقویت ملی جس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے۔
