بھا رتی مخا لفت نا کام ، ا مر یکہ کا پا کستا نی F16 طیا ر و ں کے ر یڈ ا ر ا پ گر یڈ کر نے کا فیصلہ !


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کی مخالفت کے باوجود امریکہ کی پاکستان کے لیے بڑی دفاعی منظوری، ایف-16 طیاروں کے ریڈار اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ
بھارتی اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ نے پاکستان ایئر فورس کے ایف-16 طیاروں کے بیڑے کے لیے جدید ریڈار سسٹمز اور ایوی اونکس اپ گریڈ پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔
686 ملین ڈالر مالیت کے اس دفاعی منصوبے کا مقصد پاکستانی لڑاکا طیاروں کی آپریشنل صلاحیتوں کو 2040 تک برقرار رکھنا اور انہیں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ہے۔
بھارت نے اس ڈیل پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے روکنے کی درخواست کی تھی، تاہم امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام دہش*ت گردی کے خلاف جاری کوششوں کو تقویت دے گا اور اس سے خطے کے فوجی توازن پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔

WhatsApp
Get Alert