ذمہ دارانہ صحافت ہی حقیقی آزادیِ صحافت کا بنیادی تقاضا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر پیغام ميں كها كه ذمہ دارانہ صحافت ہی حقیقی آزادیِ صحافت کا بنیادی تقاضا ہے۔بلوچستان کے صحافی کٹھن اور مشکل حالات میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے تدارک کے لیے بلوچستان کی پہلی سوشل میڈیا پالیسی متعارف کرائی جا رہی ہے۔مثبت تنقید حکومتی اصلاح کا مؤثر ذریعہ ہے جسے ہمیشہ خوش آئند قرار دیتے ہیں۔قومی میڈیا صرف جرائم کی خبروں تک محدود نہ رہے بلکہ بلوچستان کے سماجی مسائل اور مثبت پہلوؤں کو بھی اجاگر کرےمیڈیا ہاؤسز کی جانب سے بیورو دفاتر کی بندش اور عملے کی برطرفی پیمرا معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

انهوں نے مزيد كها كه ڈیجیٹل دور میں خبروں کی تصدیق صحافیوں کی اہم اخلاقی ذمہ داری ہے۔حق و صداقت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے صحافی ریاست کا فخر ہیں، ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔تمام نجی ٹی وی چینلز بلوچستان میں اپنے بیورو دفاتر فعال بنائیں، حکومت مکمل سیکیورٹی فراہم کرے گی۔آزادیِ صحافت اور سچائی پر مبنی رپورٹنگ پاکستان کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

WhatsApp
Get Alert