اریبہ حبیب کی رسمِ حنا کی تصویریں اور ویڈیوز
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کا آغاز ہو گیا ہے، اریبہ حبیب کی رسمِ حنا سے خوبصورت تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اریبہ حبیب کی بھی پیا گھر سدھارنے کی باری آ گئی ہے، وہ بھی عنقریب شادی کا لڈو کھانے والی ہیں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر اریبہ حبیب کی مہندی کی متعدد تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہیں جس میں اُنہیں سرسوں کے رنگ کا لباس ، پھولوں کا زیور پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on Instagram
وائرل تصویروں میں اریبہ حبیب اپنی مہندی کی رسم خود بھی انجوائے کررہی ہیں اور مہمانوں کو چائے پیش کرتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
اریبہ حبیب اپنی ساتھی اداکاراؤں اور سہیلیوں کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ڈانس بھی کر رہی ہیں ، اُن کی مہندی پر اداکارہ ثنا ء فخر ، ژالے سر حدی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے ۔