صحافی خود کو غیر محفوظ سمجھیں گے تو آزاد اور غیر جانبدار صحافت ممکن نہیں رہے گی، جس سے جمہوری ڈھانچہ کمزور ہوگا، زمرک خان اچکزئی

عوامی نیشنل پارٹی ہر سطح پر صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار اور تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا کہ اگر صحافی خود کو غیر محفوظ سمجھیں گے تو آزاد اور غیر جانبدار صحافت ممکن نہیں رہے گی جس سے جمہوری ڈھانچہ کمزور ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی ہر سطح پر صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار اور تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اپنے جاری کردہ بیان میں کہا گیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں صحافت سے وابستہ افراد نے نہایت مشکل اور خطرناک حالات میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے سچائی اور حق کی آواز بلند کی اور اسی جدوجہد میں کئی صحافیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔شہید صحافیوں کی قربانیاں تاریخ کا روشن اور ناقابلِ فراموش باب ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ہمیشہ آزاد، غیر جانبدار اور ذمہ دار صحافت کی علمبردار رہی ہے اور آئندہ بھی اسی اصول پر ثابت قدم رہے گی۔ آزاد صحافت کسی بھی جمہوری معاشرے کی بنیاد ہے اور صحافی عوام تک درست معلومات پہنچانے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی ہر سطح پر صحافیوں کے حقوق، آزادی اظہار اور تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

WhatsApp
Get Alert