امریکا کی طرف سے پاکستان منتقل کیے گئے ایرانی جہاز کے عملے کے 15 ارکان کو ایران کے حوالے کردیا گیا

تهران(قدرت روزنامہ)امریکا کی طرف سے پاکستان منتقل کیے گئے ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 15 ارکان کو ایران کے حوالے کردیا گیا۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عملے کے ارکان پیر کو سیستان اور بلوچستان کے رمدان بارڈر ٹرمینل کےذریعے ایران کی حدود میں داخل ہوئے۔
امریکا نے ایران کے ساتھ اعتماد سازی کے طورپر قبضے میں لیے گئے جہاز ” توسکا ” کے 22 ارکان پاکستان کے حوالے کیے تھے۔
15 Iranian crew members of the container ship "Tosca," who had been transferred to Pakistan following recent incidents in international waters, entered Iran's territory on Monday, through the Rimdan border terminal in Sistan and Baluchestan. pic.twitter.com/mH2cGUy2bh
— IRNA News Agency ☫ (@IrnaEnglish) May 4, 2026
امریکی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے عملے کے 6 افراد کو پہلے ہی واپسی کے لیے خطے کے ایک ملک کے حوالے کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ ایرانی جہاز توسکاکو امریکی ناکا بندی کی خلاف ورزی پر امریکی حکام کی طرف سے تحویل میں لیا گیا تھا۔
