القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی راہ میں دانستہ طور پر سنگین رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں،جنید اکبر خان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر خان کا کہنا ہے القادر ٹرسٹ کیس میں قائد عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کی راہ میں دانستہ طور پر سنگین رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے بتایا وکیل خالد یوسف چوہدری صبح 10:30 سے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں، مگر پاور آف اٹارنی اور ضروری قانونی دستاویزات پر دستخط کے لیے انہیں مسلسل انتظار کروا کر تاخیری ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح حکم کے باوجود سلمان اکرم راجا، خالد یوسف اور بشریٰ بی بی کی صاحبزادی کو جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے ذاتی سماعت کے لیے وقت نہیں دیا جا رہا جو عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ پہلے میڈیکل اپیل کے وکالت نامے پر دستخط میں تاخیر اور اب نئی اپیل کے لیے بھی یہی روِش! یہ صورتحال نہ صرف انصاف تک رسائی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی ہے بلکہ قانونی نمائندگی کے آئینی حق پر بھی بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔

WhatsApp
Get Alert