بھارت کو اپنی بحری طاقت پر بہت ناز تھا، بھارتی بحریہ ہر طرح سے لیس تھی مگر جارحیت کی ہمت نہیں کی،ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز ریئر ایڈمرل شفاعت علی کا کہنا ہے کہ معرکہ حق میں بھارتی بحریہ کی ہمت نہیں ہوئی کہ ہمارے پانیوں کا رُخ کرے۔ بھارتی بحریہ ہر طرح سے لیس تھی مگر جارحیت کی ہمت نہیں کی۔
معرکہ حق کے ایک سال مکمل ہونے پر پریس بریفنگ کے دوران ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف نے کہا کہ بھارت نے بحری بیڑا تعینات کرنے کی کوشش کی، ہماری ساحلی تنصیبات محفوظ رہیں،بندرگاہیں فعال رہیں، مسلح افواج کی ہم آہنگی ہماری کامیابی کی ضامن بنی، بھارت نے خفت مٹانے کیلئے غیرذمہ دارانہ بیانات دیئے۔امن ہو یا جنگ، ہم اپنا دفاع کرنا خوب جانتے ہیں، بھارتی بحریہ کی ہمت نہیں ہوئی کہ ہمارے پانیوں کا رُخ کرے، ہم امن کے خواہاں ہیں مگر امن ہماری کمزوری نہیں، ہم اپنی صلاحیتوں کو دن بدن پالش کررہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امن کے خواہاں ہیں مگر امن ہماری کمزوری نہیں، ہم اپنے صلاحیتوں کو دن بدن پالش کررہے ہیں، ہمارے بحری اثاثے سمندرمیں موجود ہیں۔ دشمن زمینی حقائق مدنظررکھتے ہوئے قول وفعل میں ذمہ داری دکھائے۔
