سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے


اسکاٹ لینڈ(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ منسلک ہوگئے۔
کرکٹ اسکاٹ لینڈ نے اظہر علی کی تقرری کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق سابق کپتان اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کنسلٹنٹ کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
اظہر علی کو دورہ نیپال کے لیے ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کی آئندہ اسائنمنٹ آئی سی سی کی سی ڈبلیو سی ایل ٹو ہے۔ جس میں اسکاٹ لینڈ ٹیم نیپال اور یو ایس اے کا مقابلہ کرے گی۔
اظہر علی کا کہنا ہے کہ اسکاٹ لینڈ کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں، میرا کیرئیر کے آغاز میں اسکاٹ لینڈ کے ساتھ تعلق رہا ہے ، میں کام کے آغاز اور باصلاحیت ٹیم آگے بڑھنے میں مدد کے لیے بہت پرجوش ہوں ۔

WhatsApp
Get Alert