نیا سال شروع ہوتے ہی کہاں کہاں بارشوں کا آغاز ہو جائیگا؟ محکمہ موسمیات نے شہریو ں کو ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیاسال شروع ہوتے ہی بارش کا زبردست سلسلہ لیکر آرہا ہے پاکستان کیلئے آج اور کل کےدوران صرف بلوچستان کہ مغربی شمالی علاقوں میں بارش کہ امکان ہیں اور خیبرپختونخواہ کے چند جنوبی علاقوں میں بھی بارش کے امکانات ہیںلیکن بارش کا طاقتور سلسلہ 3جنوری سے ایران کہ راستے بلوچستان میں داخل ہوگا ۔

3جنوری سے 6جنوری کے دوران بلوچستان کے مختلف میں تیز بارش اور کوئٹہ کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کے امکانات ہیں۔ 4جنوری سے 7 جنوری کے دوران سندھ پنجاب خیبرپختونخواہ کشمیر گلگت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ کہیں تیز تو کہیں درمیانی بارش کے امکانات ہیں۔ مطلب کہ کراچی سے کشمیر تک بارش کے اچھی امکانات موجود ہیںاور گلگت کشمیر کے پہاڑوں پر شدید برفباری پڑنے کا امکان ہیں۔