ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان میں موٹر وے ایم فائیو پر جلال پور کے قریب دھند کے باعث 12 گاڑیاں ٹکرا گئیں، ایک شخص جاں بحق ہوگیا . ملتان میں تحصیل جلال پور کے قریب ایم فائیو موٹروے پر دھند کے سبب پیش آئے حادثے میں 18 افراد زخمی بھی ہو ئے ہیں .
موٹر وے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے موقع پر ہی فوری طبی امداد دی گئی .
دوسری جانب پنجاب کے میدانی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں، سڑکوں پر آمدو رفت میں مسائل کا سامنا ہے . موٹر وے ایم 3 فیض پورسے جڑانوالہ تک بند ہے جبکہ موٹروے ایم5 اوچ شریف سے جلال پور تک بند کردی گئی ہے .
. .