گاڑی خریدنے کے خواہشمندوں پر حکومت نے بجلیاں گرا دیں، چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میںکتنا اضافہ اور بڑی گاڑیاں کتنی مہنگی ہوگئیں؟
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیا جانے والا فنانس سپلیمنٹری بل (منی بجٹ) منظور کرلیا گیا ہے۔منی بجٹ میں گاڑیوں پر نئے ٹیکس نافذ کیے گئے ہیں۔ وفاقی حکومت نے منی بجٹ میں ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی ہے۔
ایک ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر دو لاکھ روپے جب کہ دو ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں پر چار لاکھ روپے ٹیکس نافذ کیا جائے۔ اس کے علاوہ منی بجٹ میں اسلام آباد میں مختلف خدمات پر ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے جس میں آٹو انڈسٹری بھی شامل ہے۔ کار، آٹو موبیل اور ڈیلرز پر پانچ فیصد ٹیکس نافذ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔