پٹرولیم لیوی کی مد میں عوام سے کتنی رقم وصول کی گئی؟ تفصیلات جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی وصولی کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔
دستاویز کے مطابق 9 ماہ کے دوران صارفین سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 12کھرب 5ارب 18کروڑ وصول کئے گئے، مارچ میں صارفین سے ایک کھرب 37ارب پیٹرولیم لیوی وصول کی گئی، فروری میں پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا حجم ایک کھرب 20ارب روپے رہا۔
جنوری میں صارفین نے ایک کھرب 24 ارب روپے پیٹرولیم لیوی ادا کی، گزشتہ سال جولائی میں ایک کھرب 45 ارب،اگست میں ایک کھرب 15 ارب کی وصولی کی گئی۔
ستمبر میں ایک کھرب 11ارب اور اکتوبر میں ایک کھرب 45ارب لیوی وصول ہوئی۔ نومبر میں پیٹرولیم لیوی ایک کھرب 51ارب،دسمبر میں ایک کھرب 57ارب کی رہی۔
صارفین سے کلائمنٹ سپورٹ لیوی کی مد میں اب تک 35ارب وصول کیے جاچکے، حکومت نے کلائمنٹ سپورٹ لیوی کی مد میں 51ارب وصولی کا ہدف مقرر کررکھا ہے۔

WhatsApp
Get Alert