کھیل

کس نے کس طرح نئے سال کی مبارکباد دی؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹرز نے نئے سال کی آمد پر مختلف انداز میں سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مبارک باد کے پیغامات جاری کیے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں اپنی دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے ہیش ٹیگ نیو ایئر 2022 کے ساتھ لکھا ہے کہ آپ سب کو نئے سال کی مبارک ہو۔


انہوں نے کہا کہ نیا سال بہت ساری خوشیوں ،امن اور مثبت چیزوں سے بھرا ہوا ہو۔


قومی ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹے اذہان کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ سب کو نیا سال مبارک ہو۔محمد حفیظ نے نئے سال کی آمد کی مبارک باد دیتے ہوئے ٹوئٹر پر کیے گئے پیغام میں لکھا ہے کہ اس سال سب کو خوشحالی، سلامتی اور امن نصیب ہو۔


انہوں نے مزید لکھا ہے کہ آئیں دنیا کو خوشحال بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔


قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے نئے سال کی مبارک باد دی ہے۔


فاسٹ بولر محمد عامر نے بھی سال نو کی مبارک باد دیتے ہوئے برج خلیفہ پر ہونے والی آتش بازی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد وسیم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں لکھا ہے کہ 2021 میرے لیے بہت خاص تھا۔


انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال، میں کامیاب ترین ٹیم کا حصہ رہا اور اپنے سینے پر گولڈن اسٹار (پاکستان کرکٹ بورڈ کا لوگو) سجانےمیں کامیاب رہا۔

محمد وسیم کا کہنا تھا کہ 2022 میرا مقصد یہ ہے کہ محنت کو جاری رکھوں اور قومی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ میچز جیتوا سکوں۔

متعلقہ خبریں