سندھ
نیا سال شروع لیکن ہمیں کیا کرنا چاہیے ؟ مولانا طارق جمیل نے مشورہ دیدیا
کراچی (قدرت روزنامہ) معروف مبلغ و عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ سالِ نو پر ہمیں اپنا آڈٹ کرنا چاہیےکہ سال کیسا گزارا ہے، نئےسال کو شکرانے کے طور پر منانا چاہیے، نئےسال کی آمد پر نوافل، قرآن پاک پڑھناچاہیے، وقت ایسا برتن ہےجس میں ہمارے اعمال جمع ہو رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مولانا طارق جمیل نے کہا کہ قوم سےگزارش ہےآج کی رات کو گناہوں کی رات نہ بنائیں گزارش ہے نئے سال کی ابتدااپنی ذات کاحساب لے کر کریں، انہوں نے سال کے آغاز پر خصوصی دعا بھی کرائی ۔