سیکیورٹی فورسز انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کر رہی ہیں، مسائل کا حل بات چیت ہے، ضیاء لانگو


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی میں وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، سیکیورٹی فورسز انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کر رہی ہیں، ایم پی ایز کو 6 جبکہ وزرا کو 8 سیکیورٹی اہلکار فراہم کیے گئے ہیں۔
حکومت جب آپریشن کرتی ہے تو اراکین اسمبلی ہم پر تنقید کرتے ہیں، تاہم حکومت اور سیکیورٹی فورسز اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف ہم سب کو یکجا ہونے کی ضرورت ہے، تمام مسائل کا حل بات چیت ہے اور حکومت بلوچستان ٹیبل ٹاک پر یقین رکھتی ہے

WhatsApp
Get Alert