بلیو پاسپورٹ پارلیمنٹیرینزکے بچوں کو نہیں ملتا اور نہ ہی ملنا چاہئے، پاکستان کا اصل مسئلہ ایلیٹ کلب ہے اور اس کو ختم کرنا ہے نہ کہ مزید مراعات دی جائیں،فواد چودھری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے بلیو پاسپورٹ پارلیمنٹیرینز کے بچوں کو نہیں ملتا اور نہ ہی ملنا چاہئے۔
اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا جج، جرنیل اور سیاستدانوں کے بچوں تک خصوصی مراعات تباہ کن ہوں گی، اس طرح ایک نیا پاسپورٹ کلب وجود میں آ جائے گا اور عام پاسپورٹ کی حیثیت مزید تباہ ہو گی۔ اس کلب میں شامل لوگ اپنے خاندانوں کو خصوصی پاسپورٹس دلوا کر باقی لوگوں سے مکمل بے پرواہ ہو جائیں گے اور اس کا شدید اثر ہمارے عمومی پاسپورٹ کی قدر پر ہو گا۔ پاکستان کا اصل مسئلہ ایلیٹ کلب ہے اور اس کو ختم کرنا ہے نہ کہ اس گروپ کو مزید مراعات دی جائیں۔

WhatsApp
Get Alert