مسلم لیگ (ن) نے منی بجٹ روکنے کے لیے کمر کس لی
(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری کو روکنے کے لیے کمر کس لی ہے۔
بول نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری کو روکنے کے لیے حکومتی اتحادیوں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے احسن اقبال، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کو حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔
(ن) لیگی رہنما حکومتی اتحادی ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ق لیگ کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں پیپلزپارٹی، اے این پی اور جماعت اسلامی سے بھی رابطہ کریں گے۔
اس کے علاوہ (ن) لیگ کا وفد ناراض حکومتی ارکان سے بھی ملاقات کرے گا اور انہیں منی بجٹ کے خلاف ووٹ دینے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
اتحادیوں اور ناراض ارکان کے مثبت ردعمل پر معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی اتحادیوں سے مل کر منی بجٹ روکنے کی حکمت عملی طے کے جائے گی۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی اہم جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے لیکن پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف اس موقع اسمبلی سے ہی غیر حاضر تھے۔