میرے نزدیک دھوکہ اور ایکسٹرامیرٹیل افیئرقطعاً ناقابل قبول ہے ،عائشہ عمرخود سے منسوب بیان کی سختی سے تردید کردی

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام اسٹوری پر جاری بیان میں خود سے منسوب اس بیان کی سختی سے تردید کی جس میں مشروط طور پر شادی شدہ شخص کے گرل فرینڈ رکھنےکی حمایت کی گئی تھی۔ عائشہ عمر کا کہنا تھا کہ یہ مکمل بکواس ہے۔ میں کبھی بھی ایسی فضول بات کی حمایت نہیں کروں گی اور نہ ایسا سوچ سکتی ہوں اور نہ ہی کہہ سکتی ہوں۔ براہ کرم اپنے ذرائع کی تصدیق کریں اور لوگوں کو بدنام کرنے کے لیے جھوٹے بیانات گھڑنے سے گریز کریں۔
