بولان،حاجی شہر کے قریب پولیس اور ڈاکوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ، 2 خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

بولان (قدرت روزنامہ)ایس ایچ او حاجی شہر پولیس مقبول جمالی نے کہا کہ ضلع کچھی کے علاقے حاجی شہر کے گاں گاڈی مدد میں پولیس ٹیم کیساتھ سی آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ ہم نے بروقت اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو خطرناک ڈاکوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس اور ڈاکوں کے درمیان گاڈی مدد گاں کے قریب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ کے دوران علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس کی کامیاب کاروائی کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول ختم ہوا ایس ایچ او حاجی شہر مقبول جمالی نے میڈیا کو بریفنگ بتاتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت محمد موسی اور عابد علی کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق مہے برادری سے ہے کارروائی کے دوران ان کا تیسرا ساتھی محمد وارث مہے فصلات و جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس نے مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کی سخت ناکہ بندی کر دی ہے اور اس کی تلاش جاری ہے علاقے میں امن و امان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے اور شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے والے جرائم پیشہ عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا حاجی شہر پولیس نے امن دشمنوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہے ایس ایچ او مقبول جمالی نے کہا کہ زخمی ڈاکوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ پولیس کی تحویل میں ہیں ملزمان مختلف چوری اور ڈیکتیوں کے مقدمات میں مطلوب تھے ملزمان سے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
