ہم خوشیوں کو امن سے منانا کب سیکھیں گے؟ شرمیلا فاروقی کا سوال
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سالِ نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 18 افراد زخمی جبکہ ایک 12 سالہ علی رضا جاں بحق ہو گیا ہے۔
18 people have been injured and a 12 yr old Ali Raza died due to this senseless aerial firing in karachi. What can’t we learn to celebrate in peace? Why harm innocent people around you? Shame on such people
— Sharmila Sahibah faruqui S.I (@sharmilafaruqi) January 1, 2022
شرمیلا فاروقی نے سوال کیا کہ ہم امن سے خوشیوں کو منانا آخر کب سیکھیں گے؟انہوں نے ہوائی فائرنگ کرنے والوں سے سوال کیا کہ اپنے اردگرد معصوم لوگوں کو آپ کیوں نقصان پہنچاتے ہیں؟ لعنت ہو ایسے لوگوں پر۔
خیال رہے کہ سال 2022 کے سلسلے میں کی گئی شدید ہوائی فائرنگ سے کراچی میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے واقعات کورنگی، عزیز آباد، لیاقت آباد، بلدیہ رنچھوڑ لائن، سہراب گوٹھ، پریڈی، کالا پل، گلستان جوہر، سولجر بازار، ملیر گوشت مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں ہوئے۔
کراچی میں پولیس کی کوششوں کے باوجود سال نو کے موقع پر شدید ہوائی فائرنگ کی گئی۔